کراچی سے متصل بلوچستان کے صنعتی شہر حب کے علاقہ دارو ہوٹل سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، تاحال لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
دریں اثناء ضلع لسبیلہ کے علاقہ وندر سے بھی ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق کمبل میں لپٹی لاش وندر کے علاقہ باندیکہ کے زرعی فارم سے برآمد ہوئی ہے۔ لاش کو شناخت اور ضروری کاروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
یاد رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ایسے افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہے جن کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی جبکہ کئی مواقع پر بغیر ڈی این اے کے لاشوں کو لاوارث قرار دے کر انتظامیہ کی جانب سے دفن کیا گیا ہے۔
انسانی حقوق کے اداروں سمیت بلوچ سیاسی حلقوں کے خدشات کے مطابق لاشیں لاپتہ افراد کی ہوسکتی ہیں جنہیں مسخ کرکے پھینکی جاتی ہے جن کی وجہ سے ان افراد کی شناخت کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔