چمن: قلعہ عبداللہ میں 13 سال کے لڑکے کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے 2 مشتبہ ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبداللہ جہانزیب شیخ کے مطابق 13 سالہ انعام اللہ کو 8 اکتوبر کو میزئی اڈا میں زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ بچے کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے گرفتار 2 مشتبہ افراد میں سے ایک نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔
جہانزیب شیخ نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم نے واردات میں ایک اور ساتھی کا بھی انکشاف کیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔