فورسز گاڑی کے باعث بینائی چلی گئی، حکام داد رسی کرے – غلام فاروق

206

بلوچستان کے کوئٹہ میں اسپینی روڈ کلی مبارک کے رہائشی غلام فاروق نے کہا ہے کہ 8 سال قبل ایوب اسٹیڈیم میں فورسز کے گاڑی سے حادثے کی سبب میں نے آدھی بینائی کھو دی ہے اور گھر کی واحد کفیل ہونے سے میں اپنے کنبے کو ہر وقت مشکلات سے دو چارہوں۔

انہوں نے کہا کہ بینائی میں کمی کے باعث مشکلات اور مسائل کا شکار ہوں۔ گذشتہ سات مہینے سے ایف سی ترجمان کو گوش گزار کررہا ہوں مگر مجھے اپنے کوششوں کے حصول میں صرف طفل تسلیاں مل رہی ہیں۔

انہوں نے حکام بالا سے فوری تعاون کی اپیل کی ہے۔