عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ کسی صورت قبول نہیں – ڈاکٹر عبدالمالک

146
فائل فوٹو

نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا کر سلیکٹیڈ حکمرانوں کو کامیاب بنایا گیا عوام کے ووٹ کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی قیادت سڑکوں پر نکل چکے ہیں اب سلیکٹیڈ حکمرانوں کے دن ختم ہونے کو ہیں مہنگائی بیروزگاری موجودہ حکومت کے عوام کے لیے تحفے ہیں جب تک ملک میں عوام کی حکمرانی نہیں ہوگی پارلیمنٹ اور ووٹ کا تقدس بحال نہیں ہوگا حقیقی تبدلی ممکن نہیں ہے الیکشن عمل میں مداخلت بند ہونا چاہیے عوام جس کو ووٹ دیں وہی نمائندہ ہو زبردستی الیکشن عمل کو سبوتاژ کرنے کا سلسلہ بند کرنا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان غیر جمہوری و غیر آئینی اقدامات کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے ملک کے تمام قومی وحدتوں کے قومی و سیاسی حقوق کو تسلیم کرنا ہوگا قومی وحدتوں کے خلاف جاری سازشوں کو بند کرنا ہوگا سندھ و بلوچستان کو تقسیم کرنے کی سازشوں کو بند کرنا ہوگا 18ویں آئینی ترمیم اور این ایف سی کے خلاف سازشوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک پہلے سے بحرانوں میں پھنس چکا ہے قومی کے خلاف سازشوں سے ملک مزید مشکلات و مسائل میں گر سکتا ہے۔ عوام کے سیاسی معاشی حقوق اور ملک میں پارلیمنٹ کی بالادستی اور عوام کے اقتدار اعلی کے لیے تمام سیاسی جماعتیں متحد ہوگے ہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے کراچی جناح باغ میں ہونے والے عظیم الشان جلسہ عام میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔

نیشنل پارٹی کا جلوس مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں 3 بجے حسن اسکوائر( سوک) سینٹر سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے کراچی جلسہ عام میں شرکت کے لیے روانہ ہوگا تمام ساتھی 3 بجے تک حسن اسکوائر پر پہنچ جائیں جبکہ ضلع لسبیلہ سے نیشنل پارٹی کا قافلہ مرکزی نائب صدر رجب علی رند کی قیادت میں دوپہر دو بجے حب سے روانہ ہوگا جو حسن اسکوائر میں مرکزی جلوس میں شامل ہونگے نیشنل پارٹی کے کارکن اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔