طب کا نوبیل انعام ‘ہیپاٹائٹس سی’ دریافت کرنے والے تین سائنسدانوں کے نام

218

دنیا کا سب سے معتبر ایوارڈ دینے والی سویڈن کی سویڈش اکیڈمی آف نوبیل پرائز نے ’میڈیسن‘ (طب) کا سال 2020 کا نوبیل انعام برطانیہ کے ایک اور امریکا کے دو سائنسدانوں کو دینے کا اعلان کردیا۔

نوبیل پرائز کمیٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رواں سال کے طب کے انعام کی رقم کو تینوں سائنسدانوں میں مشترکہ طور پر تقسیم کیا جائے گا۔

کمیٹی نے برطانیہ کے سائنسدان مائیکل ہوٹن اور امریکا کے ہاروی آلٹر اور چارلز رائس کو مشترکہ طور پر مہلک بیماری ‘ہیپاٹائٹس سی’ کو دریافت کرنے کی کوششوں کے عوض انعام دینے کا اعلان کیا۔

نوبیل پرائز کمیٹی نے تینوں سائنسدانوں کی محنت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ تینوں ماہرین کاوشوں کی بدولت ہی دنیا آج مہلک بیماری کا سامنا کرنے کے قابل ہے۔