شاہرگ میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

216

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا کہ ہمارے  سرمچاروں نے سوموار کے روز ضلع ہرنائی میں شاہرگ کے علاقے میں سفری کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے ایک چیک پوسٹ پرحملہ کرکے اسے شدید نقصان پہنچایا۔

ترجمان نے کہا بلوچ سرمچاروں نے دشمن کے چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

 جیئند بلوچ نے کہا کامیاب حملے کے بعد تمام سرمچار بحفاظت نکل کر اپنے محفوظ ٹھکانوں تک پہنچ گئے، قابض فوج پر بلوچ لبریشن آرمی کے حملے حصول آزادی تک جاری رہینگے۔