سندھ و بلوچستان کے جزیروں پر قبضہ صوبائی خودمختاری میں برائے راست مداخلت ہے- نیشنل پارٹی

185

نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں سلیکٹڈ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ و بلوچستان کے جزیروں پر قبضہ کرنے کے لیے جاری آرڈیننس کو صوبائی خودمختاری میں برائے راست مداخلت وفاق کی مداخلت قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا نیشنل پارٹی  اس منفی، غیر جمہوری و غیر آئینی اقدام کے خلاف ملک بھر میں اتوار 11 اکتوبر کو احتجاجی مظاہروں کے انعقاد کا اعلان کرتا ہے ۔

ترجمان نے کہا نیشنل پارٹی کے تمام ضلعی تنظیموں کو ہدایت جاری کی جاتی ہے کہ وفاق کی غیر آئینی آرڈیننس کے خلاف پریس کلبز کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرے کریں۔

بیان میں کہا گیا کہ آئین میں یہ بات واضح ہے کہ زمین صوبوں کی ملکیت ہے اس سے وفاق کا کوئی تعلق نہیں اور ساحل سمندر سے اندرون سمندر 12 ناٹیکل میل بھی صوبائی تصرف میں آتا ہے لہذا اس پر کوئی اقدام اٹھانے سے قبل قومی وحدتوں کو اعتماد میں لینا پڑتا ہے اور وفا ق صوبائی حدود کے حوالے سے نہ قانون سازی کرسکتا ہے اور نہ کوئی اور فیصلہ کرسکتا۔

بیان میں کہا گیا کہ مسلط شدہ وفاقی حکومت قومی وحدتوں کے پہلے حقوق کو غضب کررہی تھی اب ان کو تقسیم کرنے کی ناروا سازش کررہی ہے جو ہر گز قابل قبول نہیں ۔

بیان میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے غیر آئینی و غیر جمہوری اقدامات کی ہر سطح پر مخالف اور مزمت کریں گے۔نیشنل پارٹی ملک بھر میں اس قبضہ گیریت کے خلاف احتجاج کریگی۔نیشنل پارٹی کے کارکن احتجاجی مظاہرے میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔