سندھ سجاگی فورم کے رہنماء ایڈوکیٹ محب آزاد لغاری بازیاب

314

ایک مہینہ قبل حیدرآباد سے لاپتا کیئے گئے سندھ سجاگی فورم کے رہنماء اور سندھ بار کاونسل حیدرآباد کے ممبر ایڈوکیٹ محب آزاد لغاری گذشتہ رات بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔ امید ہے کہ دوسرے لاپتا کارکنان کو بھی ظاہر کیا جائے گا۔ ان خیالات اظہار وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کے کنوینئر سورٹھ لوہار نے اپنے بیان میں کیا ہے۔

یاد رہے کہ ایڈوکیٹ محب آزاد لغاری کو 4 ستمبر 2020 حیدرآباد جاتے ہوئے راستے سے اٹھاکر جبری لاپتا کیا گیا تھا۔
جس کی آزادی کے لیئے سندھ بار کورٹ حیدرآباد میں ان کی اہلیہ عطرت بتول لغاری کی مدعیت پر ایڈوکیٹ سجاد احمد چانڈیو اور میر احمد منگریو کی رہنمائی میں آئینی پٹیشن داخل کی ہوئی تھی اورایک مہینے کے زائد عرصے سے سندھ بار کاونسل اور حیدرآباد بار کاونسل سمیت سندھ کی تمام بار کاونسلز میں ایڈوکیٹ حیدر امام رضوی، ایڈوکیٹ کے بی لغاری سمیت تمام وکلاء برادری کی جانب سے احتجاج جاری تھے۔ کیس کے سلسلے میں سندھ بار کورٹ نے جے آئی آٹی تشکیل دی تھی اور گذشتہ تاریخ 6 اکتوبر 2020 کو کیس کی کاروائی چلاتے ہوئے سندھ ہار کورٹ حیدرآباد نے 14 اکتوبر 2020 ڈفیس سیکریٹری آف پاکستان کو طلب کیا تھا۔

دوسری جانب ایڈوکیٹ محب آزاد لغاری کی آزادی کے لیئے سندھ سجاگی فورم، وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ اور ایچ آر سی پی سمیت سندھ کی تمام سیاسی سماجی اور انسانی حقوق کی کی تنظیمیں سندھ بھر میں سراپا احتجاج تھیں۔ جنہوں نے حیدرآباد اور کراچی میں کیئے گئے دو “لاپتا افراد آزادی مارچ” سمیت ٹنڈو جام اور مسو بھرگڑی سندھ کے گئی شہروں میں احتجاج جاری رکھا تھا۔

اس موقع پر وائس فار مسنگ پرسنز اس کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے یہ امید ظاہر کی ہے کہ سندھ بھر سے جبری لاپتا کیئے گئے 70 سے زائد دیگر کارکنان کو بھی ظاہر کیا جائے گا۔