زامران: پاکستانی فورسز پر مسلح افراد کا حملہ

430
File Photo

بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

حملہ زامران میں گونجتو کے مقام پر  گاڑی میں گشت پر معمور پر اہلکاروں پر کیا گیا جس میں چھوٹے اور بڑے ہتھیار استعمال کیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق فورسز اہلکار گولڈ سمڈ لائن پر خاردار تار لگانے والے اہلکاروں کی حفاظت پر معمور تھے جنہیں نشانہ بنای گیاا جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔

حملے کے بعد فورسز نے علاقے کا گھیراوں کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔ حملے میں فورسز اہلکاروں کو جانی اور مالی نقصانات اٹھانے کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے تاہم حکام کی جانب سے اس حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا۔

ماضی میں مذکورہ علاقوں میں اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے تاہم آخری اطلاعات تک حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔