زامران: گولڈ سمتھ لائن پہ باڑ لگانے والی قابض فورسز کو نشانہ بنایا – مزار بلوچ

362

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے نا معلوم مقام سے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا پے کہ کیچ کے علاقے زامران گونجتو کے مقام پہ گولڈ سمتھ لائن پہ باڑ لگانے والے قابض فورسز کے پکٹ گاڈی کو چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے ہمارے سرمچاروں نے نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ حملے میں قابض فورسز کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، گاڈی میں سوار اہلکار زخمی اور ہلاک ہوئیں جبکہ
حملے کے بعد ہمارے سرمچار بحفاظت اپنے محفوظ ٹھکانوں تک پہنچنے پہ کامیاب ہوگئے۔

ترجمان نے بلوچ عوام کو ایک بار پھر تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ قابض فورسز اور قابض کے تعمیراتی مراکز سے دور رہیں، سرمچاروں کے حملے میں کسی بھی قسم کی نقصان کی ذمہ دار قابض فورسز سے قربت رکھنے والے خود ہونگے۔

مزار بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچستان کی آزادی تک ہمارے حملے جاری رئینگے۔