جھل مگسی میں سی پیک لنک روڈ پر ایف ڈبلیو او کے گاڑی کو نشانہ بنایا – بی آر جی

275

ہم نے پہلے بھی مقامی افراد کو ایف ڈبلیو کے سامراجی منصوبوں سے دور رہنے کا تنبیہ کیا تھا ۔ دوستین بلوچ

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں آج جھل مگسی میں ایف ڈبلیو او کے مشینری پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے توتال تا گنداواہ سی پیک لنک روڈ پر جاری کام کے دوران ایک ڈمپر گاڑی کو ریمورٹ کنٹرول بم کا نشانہ بنایا جس سے اس کا ڈرائیور محمولی زخمی ہوا اور گاڑی تباہ ہوگیا۔

انہوں مزید نے کہا کہ ہم مقامی لوگوں کو نقصان پنچانے سے گریزان ہیں لیکن اگر وہ بار بار کے تنبیہ کے باوجود ایف ڈبلیو کے ساتھ سامراجی منصوبوں پر کام کیلئے آمادہ ہوئے تو ان کو نشانہ بنانے سے گریز نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزاد بلوچستان تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔