ترکی میں شدید زلزلہ، عمارتیں منہدم، سونامی برپا

334

ترکی کے صوبہ ازمیر میں زلزلے کے باعث عمارتیں مندم جبکہ سمندر کے قریب آبادی میں سومنامی برپا ہوگیا ہے۔ زمین بوس عمارتوں میں اب تک 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ازمیر ترکی کا تیسرا بڑا شہر اور استنبول کے بعد دوسری بڑی بندرگاہ ہے۔ یہ شہر صوبہ ازمیر کا دارالحکومت بھی ہے۔ ازمیر کے لوگ زلزلوں سے آشنا ہیں۔ یہاں ماضی کے زلزلوں میں ہزاروں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ترکی کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) کے مطابق مغربی صوبہ ازمیر کے ساحل پر 6.6 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے کا مرکز بحیرہ ایجیئن میں 16.5 کلومیٹر (10 میل) کی گہرائی میں تھا مگر شدت اتنی زیادہ تھی کہ ترکی کے تیسرے سب سے بڑے شہر اور شمال میں واقع استنبول تک محسوس کیے گئے۔

وزیر صحت نے کہا ہے کہ اب تک زلزلے میں چار افراد جاں بحق اور 120 افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زمین بوس عمارتوں سے اب تک 4 افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے۔

ترک میڈیا اور شہریوں کی جانب سے انٹرنیٹ پر تصویریں اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملبے کے نیچے گاڑیاں دب گئی ہیں۔ ایک شہری نے کثیرالمنزلہ عمارت کی گرتے ہوئے ویڈیو ریکارڈ کی ہے۔

زلزلے نے سمندر میں بھی طغیانی برپا کردی ہے جس کے باعث ساحل کے قریب علاقوں میں سونامی داخل ہوگیا ہے۔ گھروں میں کئی فٹ پانی بھر چکا ہے جکہ سڑکیں اور گلی کوچے دریا کا منظر پیش کر رہے ہیں جن میں گھریلو اشیا بہہ گئے ہیں۔