تربت : پلانی گھنہ کے نخلستان میں آتشزدگی

103

اچانک لگنے والی آگ سے کھجور کے باغات کو سخت نقصان پہنچا۔

اطلاعات کے مطابق مکران کے علاقے  گھنہ پلانی میں کھجور کے درختوں کو آگ لگ گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے نخلستان میں پھیل گئی جس کی لپیٹ میں آکر درجنوں درختوں کو نقصان پہنچا۔

آگ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر کیچ میجر محمد الیاس کبزئی نے میونسپل کارپوریشن کی فائر بریگیڈ ٹیم کو آگ بھجانے کے لیے جائے وقوعہ روانہ کردیا جنہوں نے کافی کوشش کے بعد اس پر قابو پالیا۔

اس دوران ڈپٹی کمشنر کیچ اور میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر عبید بلوچ بھی وہاں پہنچ گئے اور آگ بجھانے کی نگرانی کی۔

ڈپٹی کمشنر کیچ میجر محمد الیاس کبزئی زمینداروں کو ہدایت کی کہ آئندہ نخلستان اور باغات میں آگ نہ جلائیں اور نہ وہاں پہ کوڑے کرکٹ کو نذر آتش کریں کیونکہ ہوائوں کی وجہ سے آگ پھیل کر نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔