تربت: خاتون دوران زچگی جان کی بازی ہار گئی

252

تربت میں بروقت طبی سہولیات نہ ملنے پر بلیدہ سے تعلق رکھنے والی حاملہ خاتون دوران زچگی جان کی بازی ہار گئی۔

اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ سلو کے رہائشی نصیب احمد کی اہلیہ  کو بلیدہ میں لیڈی ڈاکٹر کی سہولیت نہ ہونے کی وجہ سے حاملہ خاتون کو تربت منتقل کیا گیا جہاں وہ جان کی بازی ہارگئیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بروقت طبی سہولیات نہ ملنے پر بلیدہ زامران سے تعلق رکھنے والے کئی خواتین دوران زچگی دم توڈ چکے ہیں۔

خیال رہے ایک ہفتے کے دوران یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل ڈیرہ بگٹی میں خاتون اور نومولود بچہ جان بحق ہوئے تھیں۔