تحفظات کے باوجود امریکہ و طالبان کے معاہدے کی حمایت کرتے ہیں- گلبدین حکمت یار

251
Afghan warlord and ex-prime minister Gulbuddin Hekmatyar gestures while speaking during a press conference in Kabul on August 5, 2017. / AFP PHOTO / WAKIL KOHSAR

افغانستان کے سابق وزیراعظم حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمتیار نے کہا ہے کہ امریکہ کو افغانستان میں شکست ہوچکی، امریکا کے پاس افغانستان کو چھوڑنے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔

 گلبدین حکمتیار نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں  انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز  میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ تحفظات کے باوجود امریکا اور طالبان کے درمیان امن معاہدے کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، سوویت یونین کے خلاف ہماری ( پاکستان و حزب اسلامی)  مشترکہ جدوجہد کی طویل تاریخ ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے سابق وزیراعظم اور سربراہ حزب اسلامی انجینئر گلبدین حکمت یار تین روزہ دورے پر پاکستان گئے ہوئے ہے۔