بولان/مستونگ فائرنگ: 3 افراد ہلاک، 1 زخمی

238

بلوچستان کے دو مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں مجموعی طور پر تین افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بولان کے پہاڑی علاقے اودباش میں مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا۔

مچھ لیویز کے مطابق بولان کے پہاڑی علاقے ادوباش میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نصیب اللہ ولد میر حاجی سمالانی نامی نوجوان کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ قتل کی وجہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے، کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش مچھ لیویز کررہی ہے۔

دریں اثناء مستونگ کے علاقے کلی پیرکانو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد  امداد شاہ اور نورا ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص عرفان زخمی ہوا ہے۔

واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔ مزید کاروائی پولیس کررہی ہے۔