بولان : سانگان میں پاکستانی فورسز پر بم حملہ

678

بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستانی فورسز کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

نامعلوم افراد نے سانگان میں سفری کے مقام پر بارودی سرنگ نصب کی تھی جس میں فورسز کے پیدل اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں کم از کم ایک اہلکار ہلاک ہوا ہے تاہم عسکری ذرائع نے تاحال اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم مذکورہ علاقوں میں اس سے قبل بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں فورسز کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔