بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ کے علاقے گلی کوچگ میں قائم پرائیویٹ اسکول ساچ پبلک اسکول کو نامعلوم افراد نے آگ لگا کر نذر آتش کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق کمروں کی سہولت نہ ہونے کی بناء پر تعلیمی سرگرمیاں جھونپڑیوں میں جاری تھیں۔
لیکن گذشتہ شب نامعلوم افراد نے لکڑیوں سے بنے اسکول کو نذر آتش کردیا۔
واضح رہے کہ بلیدہ و زامران بلوچستان کے پسماندہ ترین علاقوں میں شمار ہوتے ہیں جہاں حکومتی سطح پر تعلیمی اداروں میں کوئی امداد کی فراہمی نہیں ہے۔
بلیدہ زامران میں مقامی مخیرحضرات نے اپنی مدد آپکے تحت تعلیمی سرگرمیوں کو بحال کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں۔
یاد رہے اس سے پہلے کیچ اور پنجگور میں پرائیوٹ سکولوں کو جلانے کا واقعات پیش آچکے ہیں اور ان واقعات کی زمہ داری مبینہ طور پر مذہبی شدت پسندوں پر عائد کیاجاتا رہا ہے۔