بلیدہ جھڑپ، بلوچ مسلح تنظیم کا رکن جانبحق

375

پاکستانی فورسز کیساتھ مسلح جھڑپ میں دونوں اطراف سے جانی نقصانات کی اطلاعات ہے جبکہ بلوچ مسلح تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک رکن کے مارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔

 اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں جاڑین کے مقام پر پاکستانی فورسز اور مسلح افراد میں جھڑپ ہوئی جس میں اسحاق عرف رحمین سکنہ بالگتر گڈگی جانبحق ہوا ہے۔

اسحاق کا تعلق بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔ تاہم تاحال کسی بھی تنظیم کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

اسحاق عرف رحمین کا تعلق بلوچ مسلح تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔

دریں اثناء مشکے میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو چرواہوں کو قتل کردیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ مشکے کے علاقے زامڑو میں پیش آیا جہاں واجو اور شعیب ولد محمد عمر نامی چرواہوں کو قتل کیا گیا اور ان کے بھیڑ بکریوں کو حملہ آور لے گئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کو مبینہ طور پر ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں نے قتل کیا۔ اس سے قبل بھی مذکورہ افراد کے خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

خیال رہے بلوچ سیاسی حلقوں کے مطابق پاکستانی فوج اور خفیہ ادارے بلوچستان میں مختلف علاقوں میں ڈیتھ اسکواڈز تشکیل دے چکے ہیں جن کو بلوچ آزادی پسندوں کیخلاف کاروائیوں سمیت ڈکیٹی، منشیات فروشی اور دیگر سماجی برائیوں کی اجازت دی گئی ہے۔

مذکورہ دونوں واقعات کے حوالے سے تاحال حکومتی حکام کی جانب سے کچھ نہیں کہا گیا ہے۔