بلوچستان: 2بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

151

بلوچستان کے شہر کوئٹہ اور پشین میں 2 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق کوئٹہ کے علاقے چلتن ٹاون میں 4 سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ ضلع پیشن کی تحصیل برشور میں 15 ماہ کے بچے میں تصدیق ہوئی۔

اس سے قبل بلوچستان کے ضلع کوئٹہ، ژوب، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، جعفرآباد، صحت پور، نصیرآباد اور سبی سے پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

بلوچستان میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 23 ہوگئی۔