بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں کیخلاف بی آر پی کا جرمنی میں احتجاج

188

بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ بی آر پی جرمنی زون کے زیر اہتمام ہنور شہر میں ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا اور ایک آگاہی کیمپ لگایا گیا جہاں شہریوں کو بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کے سنگین پامالیوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

آگاہی کیمپ میں کارکنان نے شہریوں میں پمفلٹ تقسیم کی جن پر بلوچستان میں جبری گمشدگیوں، حراستی قتل، فوجی آپریشن کے بارے میں آگاہی دی گئی۔

اس دوران بی آر پی کے کارکنوں نے کہنا تھا بلوچستان میں ایسا کوئی دن نہیں گزرتا نہیں جب کوئی شخص لاپتہ نا ہوتا ہو۔

بی آر پی کے کارکنان نظیر گہرام، نور محمد، لال محمد اور رشید بلوچ نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔