بلوچستان: مزید دو افراد کی لاشیں برآمد

178

چار روز کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں سے سات افراد کی لاشیں ملی ہے۔

بلوچستان کے علاقے اورماڑہ اور مستونگ سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہے جن کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اورماڑہ کے رہائشی کالونی میں پانی کے ٹینکی سے پچاس سالہ شخص کی مسخ لاش برآمد ہوئی ہے۔

اورماڑہ انتظامیہ کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا تاہم لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

دریں اثناء مستونگ میں ولی خان لیویز تھانہ کے حدود میں جنگل کراس کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

لاش سول ہسپتال منتقل کرنے کے بعد شناخت کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے گذشتہ چار روز کے دوران بلوچستان سے سات افراد کی لاشیں ملی ہے، مذکورہ لاشیں پنجگور، حب، کچلاک، اورماڑہ اور مستونگ سے ملی ہے۔