افغانستان: کندھار میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جانبحق

234

چند روز قبل صوبہ زابل کے ضلع سیوری میں ہونے والے ایک بم دھماکے خواتین و بچوں سمیت تین افراد جانبحق جبکہ پانچ زخمی ہوئے تھے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے کندھار کے ضلع میوند کے علاقے سرکاریز میں ایک رکشہ طالبان کی جانب سے بچھائے گئے بارودی سرنگ کی زد میں آنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جانبحق جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوا ہے۔

جانبحق ہونے والوں ماں باپ سمیت تین بچے شامل ہیں ۔

دوسری جانب کندھار کے ضلع ارغنداب میں گذشتہ روز سے افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں جاری ہے ۔

فورسز نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ انہوں نے ارغنداب ضلع کے علاقوں میں طالبان کو پسپا کردیا تاہم طالبان نے دعوی کیا کہ ان کی مختلف علاقوں میں پیش قدمی جاری ہے۔