اسلحے کی خرید و فروخت میں 18 اکتوبر کے بعد آزاد ہونگے -ایران

396

ایرانی صدرحسن روحانی نے کہا ہے کہ آئندہ اتوار (18 اکتوبر) سے ایران کے خلاف اسلحے کی خریدو فروخت کی دس سالہ امریکی پابندیوں کا خاتمہ ہوجائے گا۔

بدھ کو کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہاکہ ایران نے اس مسئلے پر امریکا سے چار برس تک جنگ کی ہے ، امریکا کوشش کر رہا ہے کہ ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی ہتھیاروں سے متعلق پابندیوں کا خاتمہ نہ ہو سکے ،مگر 18 اکتوبر کو اسے ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خیال رہے کہ پابندی کے خاتمے کے بعد آئندہ اتوار سے ایران جس ملک کے ساتھ چاہے گا اسلحے کی خرید و فروخت کر سکے گا۔