ابدوئی میں پاکستانی فورسز اور ایف ڈبلیو او پر حملہ کیا – بی ایل ٹی

637

بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے بی ایل ٹی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں ایرانی سرحد سے متصل ابدوئی کے مقام پر روڑ کی تعمیر میں مصروف ایف ڈبلیو او اور پاکستانی فوج کے اہلکاروں پر مشتمل قافلے پر گھات لگا کر راکٹوں اور خود ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں ایف ڈبلیو او کے چار ملازمین اور فورسز کے تین اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حملے کی ذمہ داری بی ایل ٹی قبول کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تنظیم کی کاروائیاں آزاد بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیں گے۔