کیچ: مند سے دو افراد کی لاشیں برآمد

237

ضلع کیچ سرحدی تحصیل مند سے دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے مند تھانہ میں دو افراد کی لاشیں مقامی انتظامیہ کی حوالے کیئے ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد گذشتہ روز میر آباد کے علاقے میں سیکورٹی فورسز سے ایک مبینہ جھڑپ کے دوران مارے گئے تھے اور ان کی لاشیں سیکورٹی فورسز نے ہمارے تحویل میں دیئے ہیں

حکام نےتاحال لاشوں کی شناخت کے حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا۔

واضح رہے بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے آواز اٹھانے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق بلوچستان سے ہزاروں افراد جبری طور پر لاپتہ ہے جبکہ تنظیم کا دعویٰ ہے کہ ان لاپتہ افراد میں سے متعدد کو دوران حراست تشدد کا نشانہ بناکر قتل کیا جاتا ہے اور بعد میں ان کی لاشیں پھینکی جاتی ہے۔