کریمہ بلوچ کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں- بی این ایم

110

بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین خلیل بلوچ اورسیکریٹری جنرل ڈاکٹرمرادبلوچ نے اپنے مشترکہ بیان میں بانک کریمہ بلوچ کو پارٹی میں شمولیت پر انہیں مبارک باد دیتے ہوئے کہاہے کہ ہم انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں اورامیدکرتے ہیں کہ بی ایس او کے سابقہ چیئرپرسن کی حیثیت سے اپنے سیاسی،علمی تجربے کوپارٹی میں مثبت استعمال کرکے بہترکرداراداکریں گی۔

چیئرمین خلیل بلوچ اورڈاکٹر مرادبلوچ نے کہا کہ بلوچ نیشنل موومنٹ قومی پارٹی ہے جس میں مختلف شعبوں اورپہلوؤں میں کام کرنے کی وسیع مواقع موجو د ہیں اور ہمارے دروازے ہر اس بلوچ کے لئے کھلے ہیں جو پارٹی آئین و منشور پر اتفاق کرتاہے۔

انہوں نے کہاہے کہ بانک کریمہ بلوچ طلبارہنماکی حیثیت سے بلوچ قومی آزادی کے تحریک میں نہ صرف طویل سیاسی تجربہ و کیرئررکھتی ہیں بلکہ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے انتہائی مشکل حالات میں انہوں سیاسی وفکری میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔

چیئرمین خلیل بلوچ اور ڈاکٹرمرادبلوچ نے اپنے مشترکہ بیان میں مزید کہاہے کہ بی این ایم قومی تحریک آزادی کا اہم سیاسی جماعت ہے اوراس میں تجربہ کار کیڈرزکی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو مختلف شعبوں میں اپنا کردار بخوبی سرانجام دے رہے ہیں یقینا بانک کریمہ بلوچ کیڈرزکے ساتھ مل کر پارٹی کے پلیٹ فارم سے بلوچ قومی آزادی کے حصول کے لئے اپنے تجربے اور صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گی۔