بلیدہ اور پنجگور میں فوجی آپریشن جاری

175
فائل فوٹو

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز کی جانب سے آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، کلبر، کولواہ اور گچک میں آپریشن کے بعد آج بلیدہ اور پنجگور کے علاقوں میں آپریشن کی جارہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق بلیدہ کے مختلف علاقوں جاڑین، کولکان اور گردنواح میں پاکستانی فورسز داخل ہوچکی ہے۔ مذکورہ علاقوں سے تاحال جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے کوئی خبر موصول نہیں ہوسکی ہے۔

دریں اثناء پنجگور میں گوارگو کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز نے آج صبح آپریشن کا آغاز کیا جہاں سادہ کپڑوں میں مسلح افراد کو بھی ان کے ہمراہ دیکھا گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق آپریشن میں گن شپ ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں تاہم علاقوں میں ناکہ بندی کے باعث تاحال کسی قسم کے نقصانات کے حوالے تفصیلات آنا باقی ہے۔

سرکاری حکام کی جانب سے تاحال مذکورہ علاقوں میں آپریشن کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔