اوستہ محمد میں غیرت کے نام پر خاتون قتل

258

اوستہ محمد میں غیرت کے نام پر خاتون کو قتل کردیا گیا، ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے

جعفر کالونی میں ملزم محمد حسن دایہ نے اپنی بیوی مسماۃ (ن) کو غیرت کے نام پر شارٹ گن سے فا ئرنگ کرکے قتل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ خاتون ٹیلی فون پر کسی سے بات چیت کررہی تھی اس شبہ پر شوہر نے قتل کردیا۔

اطلاع ملتے ہی سٹی ایس ایچ او داود کھوسہ نے موقع پر پہنچ کر ملزم محمد حسن دایہ کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا۔