اورماڑہ میں کوسٹل ہائی وے پر حملہ، فورسز کے 11 اہلکار ہلاک

2342

بلوچستان کے ساحلی شہر اورماڑہ کے علاقے بزی ٹاپ میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں پاکستانی فورسز کے 11 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور علاقے کی مکمل ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق حملے میں او جی ڈی سی ایل کے کانوائے کو سیکورٹی فراہم کرنے والے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 11 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

گذشتہ سال اپریل میں اورماڑہ ہی کے علاقے میں مسلح افراد نے بسوں سے اتار کر پاکستان نیوی اور کوسٹ گارڈ کے 14 اہلکاروں کو ہلاک کیا تھا۔ مذکورہ حملے کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں کے اتحاد براس نے قبول کی تھی۔

آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں ہے۔