ہوشاب میں ڈیتھ اسکواڈ کارندہ کو ہلاک کیا – بی آر اے

409

گذشتہ سال سبز آپ پنجگور میں قتل کیئے گئے محمد امر عیسی زئی و مراد شاہوانی کے واقع سے تنظیم کا کوئی تعلق نہیں ۔ بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے کل ہوشاپ دمب میں فائرنگ کرکے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندہ الہی بحش کو ہلاک کیا۔ الہی بحش علاقائی ڈیتھ اسکواڈ کے اہم کارندہ سعید لاٹھو کی سربراہی میں سرگرم عمل تھا جہاں وہ چوری و ڈکیتی اور غریب عوام سے بھتہ وصولی اور قومی سرمچاروں کی شہادت میں براہ راست ملوث تھا۔ ایک سال قبل الہی بحش کو تنظیم نے مخبری کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا جہاں انہوں نے اپنے ایک اعترافی ویڈیو میں یہ اقرار بھی کیا تھا کہ انہوں نے فورسز کی رہنمائی کرتے ہوئے متعدد فرزندوں کو اغواء کروایا تھا، علاقائی معتبرین اور اس کے رشتہ داروں کی ضمانت پر اس کو رہا کردیا گیا تھا لیکن وہ اپنے حرکتوں سے باز نہیں آیا اور باقاعدہ مسلح ہوکر ڈیتھ اسکواڈ کا حصہ بن گیا جس کے بناء پر کل صبح ہوشاپ تل میں اس کو فائرنگ کا نشانہ بناکر ہلاک کیا۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا کہ گذشتہ سال سبز آپ پنجگور میں فائرنگ کے واقع میں ہلاک ہونے والے کاروباری افراد حاجی امر عیسی زئی اور محمد مراد شاہوانی کے قتل سے تنظیم کا کوئی تعلق نہیں کیونکہ ہمارے معلومات کے مطابق وہ حالصتا کاروباری لوگ تھے، تنظیم ایسے بے گناہ افراد کی قتل کو جرم سمجھتا ایسے واقعات میں براہ راست ریاستی ڈیتھ اسکواڈ ملوث ہیں جن کا ذریعہ معاش صرف کاروباری افراد کو لوٹنا اور بھتہ وصول کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزاد وطن کے حصول تک ہماری جدوجہد جاری رئیگی۔