گوادر : علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کیمپس کے طلباء و طالبات کا مظاہرہ

272

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی گوادر کیمپس کے طلباء و طالبات آن لائن کی مروجہ سہولت کے بناء کلاسز کے اجراء کے خلاف احتجاج۔

 تفصیلات کے مطابق طلباء و طالبات نے پریس کلب گوادر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات کے ہاتهوں میں پلے کارڈز تهے اور ان پر ان کے مطالبات درج تهے۔

طلباء و طالبات نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر میں بجلی سمیت انٹرنیٹ کی سہولت کا فقدان ہے، ایسے حالات میں آن لائن کلاسزز لینا نا ممکن هے۔

احتجاج کرنے والے طلباء و طالبات نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ وه علم سے بہ بہره نہ ہوں لیکن حکومت اور محکمہ تعلیم کو اس سلسلے میں اپنا رول پلے کرنا ہوگا، صرف خواہشوں سے علم حاصل نہیں ہوتی اس کے لوازمات کو پورا کرنا حکومت ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید  کہآن لائن کلاسزکے آغاز سے ہماری قیمتی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے، بغیر بنیادی سہولیات اور انٹرنیٹ کے آن لائن کلاسز کا اجراء طلبہ کے تعلیمی سال کو ضائع کرنے کے سوا اور کچھ نہیں ہے ـ

 انہوں نے کہا بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کا وجود نہیں ہے،انٹرنیٹ سہولت کی عدم فراہمی کے باعث آن لائن کلاسز لینا ممکن نہیں ہے ـ

طلباء و طالبات  نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان اور مکران کے ہر ضلع میں حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ ہر شہر ، دیہات اور تمام مضافاتی علاقوں میں موبائل فون اور انٹر نیٹ کی سہولت مہیا کیا جائے، بصورت دیگر طلبہ کا تعلیمی سال کو ضائع کرنے کا سازش تصور کیا جائے گا۔