کیچ: مزنبند میں مسلح جھڑپ، دو افراد جانبحق 

943

مسلح جھڑپوں میں بلوچ آزادی پسندوں سمیت فورسز اہلکاروں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں گذشتہ روز سے پاکستانی فورسز کی آپریشن جاری ہیں۔ فوجی آپریشن کا آغاز گذشتہ روز علی الصبح کیا گیا جس میں فورسز کی زمینی فوج کو جنگی ہیلی کاپٹروں کی مدد حاصل ہے۔

اطلاعات کے مطابق مزنبند کے پہاڑی علاقوں گومازی، شاہ آپ، بومن، کلبر اور گرد نواح کے علاقوں کو محاصرے میں لیکر آپریشن کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق جھڑپوں میں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں سمیت بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم کے دو ارکان مارے گئے تاہم دونوں اطراف سے اس حوالے سے تاحال کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

مارے جانے والے جنگجووں کی شناخت امداد اور برمش کے ناموں سے ہوئی ہیں۔