کیچ: دشت کے جنگلات میں آتشزدگی

439

اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب ضلع کیچ کے تحصیل دشت کے حَپسگَز حسادی اور دَببی کے جنگلات میں آگ لگ گئی۔

آگ کی وجہ سے ہزاروں مخلتف اقسام کے درخت جل کر راکھ ہوگئے ہیں۔ آگ کے شعلے دور دور تک دکھائی دیئے گئے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ آگ کے لپیٹ میں 50 کلومیٹر تک کا علاقہ آنے سے درختوں کو نقصان پہنچا ہے۔

دشت جنگلات میں آتشزدگی کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکے اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ابتک کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

جبکہ بعض علاقائی ذرائع دشت جنگلات میں آتشزدگی کی زمہ داری مبینہ طور پر ریاستی فورسز پر عائد کررہے ہیں۔