محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے احمد خانزائی سے رپورٹ ہوا ہے۔
حکام کے مطابق متاثرہ بچے کو پولیو سے بچاو کی دو بار ویکسین پلائی گئی تھیں۔
کوئٹہ میں پولیو کے کیسز کی تعداد دو ہوگئی ہے جبکہ بلوچستان میں مجموعی طور پر پولیو کے کیسز کی تعداد 20 ہوچکی ہے۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے انسداد پولیو حکام کے مطابق کورونا کے دوران مہم نہ چلائے جانے کے باعث بلوچستان میں کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔
دوسری جانب بلوچستان بھر میں آج سے انسداد پولیو کی چار روزہ مہم چلائی جارہی ہے، مہم 24 ستمبر تک جاری رہے گی، مہم کے دوران 25 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کی ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔