کراچی : فورسز کے مبینہ مقابلے میں القاعدہ رہنماء ہلاک

450

پاکستان کے سیکیورٹی زرائع نے دعوی کیا کہ عالمی شدت پسند تنظیم القاعدہ رکن انھیں کافی عرصے سے مطلوب تھا۔

 اطلاعات کے مطابق کراچی میں ہاکس بے روڈ پر پاکستانی خفیہ اداروں اور سی ٹی ڈی سے مبینہ مقابلے کے دوران شدت پسند تنظیم  القاعدہ برصغیر کا مطلوب  رہنماء سعید لوہا ہلاک ہوگیا۔

فورسز زرائع کے مطابق ہلاک ہونے شدت پسند رہنماء کے قبضے  سے ایک ایک کلو وزنی دیسی ساختہ2 بم ملے جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا۔

فورسز زرائع کے مطابق  کی موجودگی کی اطلاع پر حساس ادارے اور سی ٹی ڈی نے ماڑی پور میں ہاکس بے روڈ پر کارروائی کی۔ اس دوران مبینہ مقابلے میں انتہائی مطلوب مبینہ شدت پسند  سعید لوہا شدید زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ہلاک شدت پسند سے اسلحہ، بیگ اور جیکٹ ملی جس پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔ جیکٹ سے دو دیسی ساختہ بم ملے جن میں ایک ایک کلوگرام ہائی ایکسپلوزیو موجود تھا۔ ہلاک ہونے والے شدت پسند  سے ملنے والے اسلحے کو فارنزک کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام نے دعوی کیا کہ  ہلاک  ہونے القاعدہ شدت پسند  رینجرز چوکیوں اور پولیس کے تھانوں پر بم حملوں سمیت سنگین جرائم میں ملوث تھا۔