کراچی سے لاپتہ عبدالمجید کو رہا کیا جائے- لواحقین

496

بلوچستان کے مختلف علاقوں کے علاوہ پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے سندھ کے مرکزی شہر کراچی سے بھی درجنوں بلوچ نوجوانوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے ۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے جاری کردہ بیان کےمطابق حب چوکی کے علاقے ساکرانکے رہائشی عبدالمجید ولد شہداد کے لواحقین نے اپیل کی کہ ان کے لاپتہ فرزند کو رہا کیا جائے ۔

لواحقین کے مطابق اسی سال  30 جولائی  دو ہزار بیس کو کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری سے رات دو بجے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار جن کے ہمراہ دو پولیس اہلکار بھی تھے عبدالمجید کو گرفتار کرکے لے گئے جس کے بعد وہ تاحال لاپتہ ہے ۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے حکام بالا اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ عبدالمجید کو رہا کریں ۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے نوشکی سے لاپتہ ہونے والے نذیر احمد ولد صوبیدار رضا محمد جمالدینی اور کوئٹہ سریاب سے لاپتہ ہونے والے سبی کے رہائشی محراب جتوئی کی بازیابی کی بھی اپیل کی۔