ڈیرہ مراد جمالی سے لاش برآمد

291

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے شہر ڈیرہ مراد جمالی سے پولیس نے ایک لاش برآمد کی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی وارڈ 14 کے قریب سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی نے ایک لاش برآمد کی ہے۔

لاش کو ضروری کاروائی اور شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کیا گیاہے۔

پولیس کے مطابق نوجوان خدابخش تین روز قبل گھر سے نکلا تھا اور بعد ازان مردہ حالت میں پایا گیا۔

یاد رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے مختلف اوقات میں لاشیں برآمد ہوتی رہتی ہیں اور اکثر لاشوں کی شناخت ممکن نہیں ہوسکتی۔

انسانی حقوق کے ادارے اور بلوچ سیاسی جماعتیں بلوچستان سے برآمد لاشوں کو لاپتہ بلوچوں کی قراردیتے ہیں اور کی زمہ دار ریاستی فورسز کو قرار دیتے ہیں۔

دریں اثناء خضدار میں کانک کہ مقام پر پراسرار فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوا ہے۔

زخمی نوجوان کی شناخت ممتاز کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں طبی امداد دینے کے لیے خضدار منتقل کیا گیا ہے۔