پاکستان فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ

191

پاکستان  فضائیہ کا ایک طیارہ پنڈی گھیب کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، حادثے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

پاکستان فضائیہ کے ترجمان کے مطابق  فضائیہ کا ایک طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران پنڈی گھیب کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

گر کر تباہ ہونے سے قبل پائلٹ جہاز سے اترنے میں کامیاب رہے، جبکہ زمین پر بھی کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

 ترجمان نے مطابق طیارے کے حادثے کے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ایئر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔