پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملہ، کیپٹن ہلاک

303
جنوبی وزیرستان میں پاکستانی فورسز کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کیپٹن عبداللہ ظفر ہلاک ہوگئے۔

انٹر سروس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے اہلکار جنوبی وزیرستان کے علاقے شکئی میں نائٹ پیٹرولنگ پر تھے کہ ان کے قافلے پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن عبداللہ ظفر ہلاک ہوگئے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقہ گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 25 سالہ کیپٹن عبد اللہ کا تعلق کوہاٹ کے علاقہ لاچی سے ہے۔