وادی مشکے میں فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

320

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے وادی مشکے میں میں ریندک فوجی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ کل رات دس بجے سرمچاروں نے مشکے نوکجو میں پاکستان فوج کی ریندک کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کیا۔ حملے میں قابض فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ رد عمل میں دشمن فوج نے مختلف اطراف میں کئی مارٹر گولے فائرکئے ۔

ترجمان نے کہا یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔