میجر نورا اور ساتھیوں کی شہادت میں ملوث ریاستی مخبر کو ہلاک کیا – بی ایل ایف

466

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ پیر کے روز سرمچاروں نے پنجگور چتکان کے علاقے غریب آباد میں ریاستی آلہ کار احمد ولد بشیر احمد پر حملہ کرکے ہلاک کیا۔ اس کا ساتھی امر ولد محمد حنیف شدید زخمی ہوا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ احمد ولد بشیر پروم واقعہ سمیت کئی جرائم میں پاکستانی فوج کے ساتھ شریک رہا ہے۔ مذکورہ ریاستی مخبر بلوچوں کی مخبری، اغواء اور قتل میں براہ راست ملوث رہا ہے۔ اس کے ساتھ زخمی ہونے والے امر کو بھی مختلف ذرائع سے تنبیہ کی گئی تھی کہ وہ ایسے عناصر کا ساتھ نہ دیں لیکن وہ ایک دفعہ پھر احمد جیسے بدنام زمانہ ریاستی مخبر کے ساتھ تھا۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا پروم واقعہ میں میجر نورا، لیفٹیننٹ نواز، عبدالمالک، مومن کی شہادت میں احمد ولد بشیر پاکستانی فوج کے ساتھ تھا اور وہاں زخمی بھی ہوا تھا۔ پروم واقعہ میں بلوچ سرمچاروں کی شہادت اور لاشوں کی بے حرمتی جیسے عالمی قوانین کی پامالی میں پاکستانی فوج کا ساتھ دینے پر احمد کو پیر کے روز پنجگور شہر میں نشانہ بناکر ہلاک کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس گروہ کے دوسرے ارکان کی تفصیل ہمارے ساتھ محفوظ ہیں۔ پاکستانی فوج بلوچستان میں جنگی جرائم اور نسل کشی کا مرتکب ہے۔ ان میں جرائم میں قابض فوج کا ساتھ دینے والے سزا کا مستحق ہیں اور وہ سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسے عناصر سے دور رہیں۔