مستونگ میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

276

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئںد بلوچ نے نامعلوم مقام سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ روز مستونگ شہر کے قریب پدہ کے مقام پر پاکستانی قابض فوج کے مرکزی کیمپ کے حفاظتی چیک پوسٹ کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانا پڑا جبکہ چیک پوسٹ کو نقصان پہنچا۔ اس حملے کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے۔