مستونگ: فورسز چوکی پر دستی بم حملہ

620
file photo

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کی چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز مستونگ شہر کے قریب پدہ کے علاقے میں مین روڈ پر واقع فرنٹیئڑ کور کے چوکی کو نامعلوم افراد نے دستی بم سے نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

حکام کی جانب سے تاحال حملے کے نتیجے میں نقصانات کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔

مستونگ شہر اور گردونواح میں اس سے قبل بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں اس نوعیت کے حملوں میں فورسز کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔

گذشتہ مہینے مستونگ میں تین مختلف حملوں میں فورسز اور چودہ اگست کیلئے قائم اسٹالز کو دھماکہ خیز مواد اور دستی بم حملوں میں نشانہ بنایا گیا جن میں سے دو کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی اور ایک کی بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی۔

تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔