مستونگ : دو مختلف ٹریفک حادثات میں 4 افراد جانبحق 12 زخمی

277

ٹریفک حادثات مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں پیش آئے۔

اطلاعات کے مطابق مستونگ میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں بچوں سمیت بارہ افراد زخمی ہوئیں جبکہ چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔

پہلا حادثہ الحسن ہوٹل کے قریب پیش آیا جہاں  کوئٹہ سے کراچی جانیوالے سہدا بہار مسافر کوچ الٹ گیا جس کے نتیجے میں  12 افراد زخمی ہوئے،  جبکہ دوسرا حادثہ کھڈکوچہ کےعلاقے گرو کے  مقام پر پیش آیا جہاں الحکمت کوچ اور کار گاڑی میں تصادم ہوا۔

 کوچ اور کار میں تصادم کے نتیجے  میں 4 نوجوان جانبحق ہوگئے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق جانحبق افراد کا تعلق کھڈکوچہ سے ہے۔

دریں اثناء زخمی اور جانبحق افراد کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا تھا۔

خیال رہے کہ مذکورہ بالا دونوں حادثے گذشتہ رات گئے دیر پیش آئے تھے۔