قلعہ سیف اللہ: ٹریفک حادثے میں 6 افراد جانبحق

207

بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں کار اور مزدا ٹرک میں خوفناک ٹریفک حادثے میں چھ افراد جانبحق ہوئے ہیں۔

حادثہ گذشتہ رات شنگلونہ کے مقام پر پیش آیا جہاں کار میں سوار تمام افراد موقع پر جانبحق ہوگئے۔

قلعہ سیف اللہ سے محکمہ صحت اور انتظامیہ کے اہلکار رات گٸے امدادی کاروائی کے لٸے موقع پر پہنچ گٸے۔ کار کے اندر پھنسی ہوٸی لاشیں کرین کے ذریعے نکالی گٸیں۔

حکام کے مطابق اندھیرے کے باعث امدادی کاروائی میں مشکلات کا سامنا رہا، جانبحق افراد کی لاشیں سول ہسپتال پہنچا دی گئی۔