سبی کا رہائشی نوجوان کوئٹہ سے لاپتہ

276

نوجوان کو اس سے قبل بھی جبری طور پر لاپتہ کیا جاچکا ہے۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے سبی کے رہائشی نوجوان کو نامعلوم افراد نے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

اطلاعات کے مطابق مہراب جتوئی سکنہ سبی گذشتہ روز کسی کام کے سلسلے میں کوئٹہ آئے ہوئے تھے جنہیں سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے سریاب روڈ پر کسٹم کے مقام پر اپنے گاڑی میں زبردستی بٹھایا اور اپنے ہمراہ لے گئے۔

مہراب جتوئی کے حوالے سے تاحال کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ مہراب جتوئی کو اس سے قبل پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے 2013 میں جبری طور پر لاپتہ کیا اور انہیں چھ مہینے کے بعد رہا کردیا گیا۔

خیال رہے جبری گمشدگیوں کیخلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔