دکی مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن ہلاک

131

بلوچستان کے ضلع دکی سے آمدہ اطلاعات کے مطابق مٹی کا تودہ گرنے سے زخمی ہونے والا کا نکن جاں بحق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے کے باعث زخمی ہونیوالا کانکن محمد عیسی ولد مرجان قوم کاکڑ سکنہ ژوب کوئٹہ کے نجی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

یاد رہے گذشتہ مہینے بھی ضلع دکی میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 3 کانکن زخمی ہوگئے تھے۔

بلوچستان میں تواتر سے کوئلہ کے کانوں میں حادثات پیش آتے رہتے ہیں، جس سے سالانہ متعدد کانکن ہلاک ہوتے ہیں۔