دبئی: سردار اختر مینگل اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات

381

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سرابرہ و رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل نے دبئی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو سے اسکی رہائش گاہ میں ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ بی این پی مینگل اس وقت اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کا حصہ ہے اور 11 اکتوبر کو بلوچستان کے درالحکومت کوئٹہ میں پی ڈی ایم کا پہلا جلسہ منعقد ہورہا ہے۔