جیونی: غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ

293

غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف جیونی کے ماہی گیروں کا احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ، ماہی گیروں کا گوادر پریس کلب میں پریس کانفرنس، اگر ضلعی انتظامیہ،محکمہ فشریز اور حکومتی اداروں نے روک تھام نہ کیا تو سخت احتجاج کرینگے۔

ناخدا غلام نبی، ناخدا حاجی عبدالکریم و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چند کاروباری افراد غیرقانونی فشنگ کرکے جیونی کی سمندر کو تباہ کر رہے ہیں جسکی وجہ سے مقامی ماہی گیر نان شبینہ کے محتاج ہوتے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کورل (جسے مقامی زبان میں گر کہتے ہیں) سمندر میں آبی حیات کے نشوونما اور سمندر کو آلودگی سے بچانے کیلئے صفائی ستھرائی سمیت دیگر اہم کردار ادا کرتا ہے۔ لیکن کچھ لوگ جوکہ ماہی گیر نہیں ہیں اِسکا شکار کرکے سمندری کی آلودگی و سمندری حیات کی تباہی کی سبب بن رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اِس سے ماہی گیروں کے آپسی ٹکراؤ اور امن و امان کو بھی خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔

ان کے مطابق گذشتہ سال بھی انہی لوگوں نے گھر کا شکار کرنا چاہا تھا لیکن ہم ماہی گیروں نے بروقت مداخلت کرکے کمشنرمکران اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون یہ غیرقانی شکار کو رکوا دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے فوری اقدام اٹھاکر کورل کی شکار کو رکوا دیں۔ بصورتِ دیگر سخت احتجاج کرنے کے ساتھ ساتھ کشتی چھوڑ سمندر نہ جا بھی شروع کرتے ہیں۔